QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل کے احیاء سے مسلمانوں کیخلاف کفر کے فتوے ختم ہوجائینگے، علامہ سبیل حسن مظاہری

30 Dec 2012 23:57

اسلام ٹائمز: ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر قسم کا تعاون ملی یکجہتی کونسل کی قیادت کیساتھ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے صوبائی سطح پر ملی یکجہتی کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے احیاء سے مسلمانوں کیخلاف کفر کے فتوے ختم ہوجائیں گے۔ المرکز اسلامی پشاور میں منعقدہ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے تاسیسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے سے ہی اس کے ثمرات حاصل ہوسکتے ہیں۔ ہمارا صوبہ دہشتگردی کے باعث بری طرح متاثر ہوا، اس سے پہلے تک صوبائی سطح پر ملی یکجہتی کونسل کے سیٹ اپ کی تشکیل نہ ہونا ہماری بدقسمتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو، ڈی آئی خان، پشاور اور پارا چنار کے حالات پوری قوم کے سامنے ہیں، تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ تمام دینی جماعتیں ملکر ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے حالات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قسم کا تعاون ملی یکجہتی کونسل کی قیادت کیساتھ ہوگا اور ہم مرکزی قائدین کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 226559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226559/ملی-یکجہتی-کونسل-کے-احیاء-سے-مسلمانوں-کیخلاف-کفر-فتوے-ختم-ہوجائینگے-علامہ-سبیل-حسن-مظاہری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org