0
Sunday 28 Mar 2010 12:19
آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی:

مسجد اقصی کے ساتھ یہودی عبادتگاہ کی تعمیر قدس شریف کو گرانے کی سازش ہے

مسجد اقصی کے ساتھ یہودی عبادتگاہ کی تعمیر قدس شریف کو گرانے کی سازش ہے
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق قم میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی غاصب صیہونیستی رژیم مسجد اقصی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ اس میں کہا گیا ہے: "غاصب صیہونیستی رژیم کی طرف سے بیت المقدس کو یہودی بنانے کی ایک اور شیطانی سازش سامنے آئی ہے جو مسجد اقصی کی مغربی دیوار کے ساتھ یہودی عبادتگاہ کی تعمیر ہے"۔
اعلانیہ میں مزید کہا گیا ہے: "اس کنیسے کا افتتاح اور عالمی سطح پر مخالفت اور مذمت کے باوجود یہودی بستیوں کی تعمیر کو جاری رکھنا انتہائی افسوسناک قدم ہے۔ یہ کنیسہ سیاسی ماہرین کی نظر میں مسجد اقصی کو گرا کر اسکی جگہ معبد سلیمان تعمیر کرنے کی گھناونی سازش کا حصہ ہے اور ہم اسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں"۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ نئی سازش دنیا کے تمام مسلمانوں کے غیض و غضب کا باعث بنی ہے جو ایک نئی انتفاضہ کے شروع ہونے کا پیش خیمہ بن جائے گی۔ اس بیانیہ میں ان عرب رہنماوں پر تنقید کی گئی ہے جو اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں اور ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی سازشوں کی کھل کر مذمت کریں۔ بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلمان اقوام ان اسلام دشمن اقدامات پر ہر گز خاموش نہیں بیٹھیں گی اور آپس میں اتحاد اور وحدت کے ذریعے اس کا بھرپور انداز میں جواب دیں گی۔
خبر کا کوڈ : 22657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش