0
Sunday 28 Mar 2010 12:21

بیت المقدس کو دارالحکومت سمجھنا اسرائیلی حماقت ہے،ترکی

بیت المقدس کو دارالحکومت سمجھنا اسرائیلی حماقت ہے،ترکی

تریپولی:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت سمجھنا پاگل پن ہے۔لیبیا میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے اسرائیل کی پالیسی پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت سمجھنا حماقت اور پاگل پن ہے۔عرب لیگ کے سربراہ امر موسیٰ نے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں امن عمل کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔
غزہ اور مغربی کنارہ میں اسرائیل مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔شرکاء نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کیلئے فیصلہ کن کوششیں کی جائیں۔

خبر کا کوڈ : 22658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش