0
Sunday 30 Dec 2012 21:58

مستونگ میں زائرین کی بسوں کے قریب بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت

مستونگ میں زائرین کی بسوں کے قریب بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کوئٹہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں زائرین کی بسوں کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد زائرین کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور بم دھماکے کے ذریعے مستونگ میں زائرین کو نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔

انہوں نے بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے زائرین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ مستونگ میں زائرین کی بسوں کے قریب بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 226583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش