0
Sunday 30 Dec 2012 22:44

مسلمانوں کا اتحاد ایٹمی طاقت سے زیادہ مضبوط ہتھیار ہے، متحد ہونے سے ہی مسائل حل ہونگے، علامہ عارف واحدی

مسلمانوں کا اتحاد ایٹمی طاقت سے زیادہ مضبوط ہتھیار ہے، متحد ہونے سے ہی مسائل حل ہونگے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کا اتحاد ایٹمی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط ہتھیار ہے، مسلمان متحد ہوں گے تو تمام مسائل حل ہوں گے۔ کوئٹہ کے حالات خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کے علاوہ بعض اندرونی عناصر بھی ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے تاسیسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مستونگ میں زائرین پر ہونے والا حملہ انتہائی افسوسناک ہے، ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے کردار ادا کرنا ملی یکجہتی کونسل جیسے پلیٹ فارم کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں صرف شیعہ ہی نہیں بلکہ دیوبندی اور بریلوی بھائیوں کی مساجد پر بھی حملے ہوچکے ہیں۔ اور اس دہشتگردی میں ایک ہی دشمن ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام وحدت امت بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔ ایسے اقدامات کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہوں گے تو تمام مسائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، قرآن کا اتحاد امت کے حوالے سے جو پیغام ہے ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم اس حوالے سے بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کوئٹہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات خراب کرنے میں بیرونی عناصر کے علاوہ داخلی عمل دخل بھی ہے۔ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈومور کے بیرونی مطالبات کو روکنے کیلئے بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈرون حملوں کیخلاف بھی آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء ایک دوسرے کے پروگرامات میں شرکت کریں، اس سے بھی کافی مسائل حل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 226590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش