0
Monday 31 Dec 2012 04:25

سانحہ مستونگ کے خلاف آئی ایس او کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

سانحہ مستونگ کے خلاف آئی ایس او کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز: مستونگ میں زائرین کی بسوں پر حملے کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام جعفریہ بازار سورج میانی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت علامہ حسین بخش سروری، ڈویژنل صدر آئی ایس ملتان تہور حیدری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین محمد عباس صدیقی و دیگر نے کی۔ مظاہرین نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر زائرین کی بسوں پر حملے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے کہا کہ حکومت اورسیکیورٹی کے ادارے ملت تشیع کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ بلوچستان کا وزیراعلی براہ راست ان دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ہے جس کو فی الفور ہٹایا جائے۔
 
تہور حیدری نے مزید کہا کہ مستونگ، کراچی، کوئٹہ اور فیصل آباد میں ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بھرپُور مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان میں ایک مخصوص فرقے کے لوگوں کے قتل عام کا مقصد پاک، ایران تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کہا کہ ان دہشت گردی کے واقعات میں پوشیدہ عناصر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک نہیں دیکھنا چاہتے، اُنہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سے تفتان تک کا راستہ محفوظ بنایا جائی اسی میں پاکستانی حکومت اور بلوچستان کی عوام کا فائدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 226647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش