0
Sunday 28 Mar 2010 15:31
مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی:

اسلامی کانفرنس تنظیم اسرائیلی سازشوں کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرے

اسلامی کانفرنس تنظیم اسرائیلی سازشوں کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرے
قم (اسلام ٹائمز): مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں مسجد اقصی کے خلاف اسرائیلی سازشوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور تمام مسلمانوں خصوصاً اسلامی کانفرنس کی تنظیم او آئی سی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں مضبوط موقف اختیار کرے۔
اس بیانیہ میں کہا گیا ہے: "دنیا کے تمام مسلمان جانتے ہیں کہ اسرائیل کی غاصب اور جعلی رژیم کو عالمی استکباری قوتوں نے امریکا کی سربراہی میں اس لئے وجود میں لایا کہ وہ جرم و جنایت اور قتل و غارت کے ذریعے خطے کا امن و امان اور پائداری ختم کر دے اور اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کی نفرت اور دشمنی کو ظاہر کر دے"۔
بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے: "صہیونیستی رژیم نے کچھ عرصے سے مسجد اقصی اور مقبوضہ فلسطین میں اسلامی آثار کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ اسی لئے قدس شریف کے ساتھ ایک یہودی کنیسے کی تعمیر کی گئی ہے۔ ہم اس اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دنیا کے تمام مسلمانوں مخصوصاً اسلامی کانفرنس کی تنظیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی نت نئی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اپنے اندر اتحاد و وحدت کو قائم رکھتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کریں"۔
خبر کا کوڈ : 22674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش