0
Monday 31 Dec 2012 13:25

آزاد کشمیر میں جرائم کی شرح میں اضافہ

آزاد کشمیر میں جرائم کی شرح میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں سال 2012ء کے دوران قتل کے 90، چوری ڈکیتی کے 14، نقب اور راہزنی کے 1000، غیر قانونی اسلحہ کے 200، منشیات کے 800، اغواء برائے تاوان کے 4 مقدمات سمیت دیگر نوعیت کے مجموعی طور پر 5402 واقعات رپورٹ کئے گئے۔ ان اعداد و شمار کے باوجود پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش رہی ہے۔ دوسری طرف قانونی ماہرین پولیس کے اعدادوشمار سے اختلاف کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے جس کی بڑی وجہ فوری انصاف نہ ملنے کی بگڑتی صورت حال ہے۔ جولائی 2012ء میں منشیات فروشی کے الزام میں دو خواتین کی گرفتاری سے مظفرآباد میں منشیات کے دھندے میں ملوث ایک بڑے گروہ کا انکشاف ہوا۔ معاملے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا لیکن اس کی کوئی سفارشات اور تحقیقات بھی اب تک منظرعام پر نہیں آسکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضروری ہے کہ محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ تفتیشی قوانین کو بھی نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 226743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش