0
Monday 31 Dec 2012 14:03

دنیا بھر میں 2012ء کے دوران 121 صحافیوں کو قتل کیا گیا

دنیا بھر میں 2012ء کے دوران 121 صحافیوں کو قتل کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ سال 2012ء کے دوران 121 صحافیوں کو قتل کیا گیا، شام اور صومالیہ کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ برسلز سے جاری بیان میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے کہا ہے کہ 2012ء صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے ورکرز کیلیے بدترین سال ثابت ہوا، دنیا بھر میں 121 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے تبادلہ سمیت تشدد کے مختلف واقعات میں قتل کیا گیا جبکہ اسی سال 30 صحافی بیماری یا حادثاتی طور پر ہلاک ہوگئے۔ سال 2011ء میں فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں سمیت دیگر واقعات میں 107 صحافی ہلاک ہوچکے تھے۔

سال 2012ء میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شام میں ہوئیں جہاں تشدد کے مختلف واقعات میں 35 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ صومالیہ میں 18 میکسیکو اور پاکستان میں بھی دس دس صحافیوں کو فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف واقعات میں قتل کیا گیا۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے خبردار کیا ہے کہ متعلقہ ریاستوں کی حکومتوں اور اقوام متحدہ کی جانب سے صحافیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکامی کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ فیڈریشن نے اقوام متحدہ اور متعلقہ ملکوں کے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کیلیے عملی اقدامات کیے جائیں اور صحافیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 226770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش