QR CodeQR Code

شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

31 Dec 2012 20:03

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان مظاہر شکری کا کہنا تھا کہ ملت تشیع کیخلاف قوتوں کو ملک دشمن قوتیں امریکہ اور بھارت سپانسر کر رہے ہیں، راست اقدام نہ کیا گیا تو دہشت گرد پاکستان کو شام جیسے حالات سے دوچار کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کرے گی۔ تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز کو اس ا حتجاج کے متعلق مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری کے مطابق لاہور میں بھی بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس میں تمام مکاتب فکر کو بھی دعوت دیں گے تاکہ تمام اہل اسلام مل کر ان ملک دشمنوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

مظاہر شگری کا کہنا تھا ملت تشیع کیخلاف قوتوں کو ملک دشمن قوتیں امریکہ اور بھارت سپانسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ اس ملک کے پرامن اور محب وطن قوم ہے، ان کے خلاف دہشت گرد قوتیں وہی ہیں جو افواج پاکستان، معصوم پاکستانیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کا بھی قتل عام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوام کے محافظ اداروں کو اب راست اقدام اٹھانا ہو گا بصورت دیگر یہ دہشت گرد اس ملک کو شام جیسے حالات سے دوچار کر دینگے۔


خبر کا کوڈ: 226861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226861/شیعہ-ٹارگٹ-کلنگ-کیخلاف-مجلس-وحدت-نے-جمعہ-کو-ملک-بھر-میں-احتجاج-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org