0
Tuesday 1 Jan 2013 02:34

لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی میں خفیہ ادارے ملوث ہیں، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی میں خفیہ ادارے ملوث ہیں، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز
اسلام ٹائمز۔ چئیرمیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2010ء سے اب تک 470 مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ لاپتہ افراد کے بارے میں سپریم کورٹ نے جس طرح مسئلہ اٹھایا ہم نے خیر مقدم کیا۔ لیکن اب ہماری آخری امیدیں بھی خواب میں تبد یل ہو گئی ہیں اور خدشہ ہے کہ ہمارے کیسز سرد خانے کی نظر ہو جا ئینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لا پتہ افرد کے بارے میں حکومت نے سابق جسٹس جاوید احمد کی سربراہی میں جو کمیشن تشکیل دیا اس نے سال میں ایک مرتبہ دورہ کر کے اس بارے میں نہ کوئی پیش رفت کی اور نہ ہماری بات غور سے سنی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے جس طرح ہمارے کیسز کو چلایا اور اس بارے میں خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کے افسران کو بے نقاب کیا اور پورے پاکستان کے عوام کو یہ معلوم ہوا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں کے واقعات میں خفیہ ادارے اور سیکورٹی فورسز ملو ث ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم جیسے مظلوموں میں یہ امیدیں پیدا ہوئیں کہ سپریم کورٹ ہمیں ضرور انصاف فراہم کریگی اور اس بارے میں 5 مارچ کو درخواست بھی دی گئی اور معزز عدالت سے استدعا بھی کی گئی کہ ہمارے کیسز کے بارے میں انکوائری مکمل کی جائے۔ لاپتہ افراد کو بازیاب اور مسخ شدہ لاشوں میں ملوث افراد کو گر فتار کر کے عدالت کے کٹہر ے میں کھڑا کیا جائے۔ لیکن اب ایسے لگتا ہے کہ ایک بار پھر ہمیں مایوسی ہو گی اور ہمارے کیسز سرد خانے میں چلے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم ایک غیر سیاسی تنظیم ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے بارے میں ہمارا احتجاج 1030 دنوں سے جاری ہے۔ اگر بلوچستان کا مسئلہ سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 226930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش