QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، شہدائے محرم الحرام کے چہلم کا اجتماع 4 جنوری کو منعقد کرنیکا فیصلہ

1 Jan 2013 21:02

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام ضلعی سطح پر منعقد ہونیوالے اس پروگرام کی تیاریاں جاری ہیں، شہدائے عزاداری کے خانوادگان کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام نو اور دس محرم الحرام کو ماتمی جلوسوں میں بم دھماکوں کے باعث شہید ہونے والے عزاداروں کے چہلم کی مناسبت سے 4 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امامیہ مسجد میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر علمائے کرام، معززین علاقہ اور عوام شرکت کریں گے۔ اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں اور ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شہدائے عزاداری کے خانوادگان کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نو اور دس محرم الحرام کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے یکے بعد دیگر ے دو واقعات میں بچوں سمیت 17 افراد شہید جبکہ ڈیڑھ درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 226968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226968/ڈی-آئی-خان-شہدائے-محرم-الحرام-کے-چہلم-کا-اجتماع-4-جنوری-کو-منعقد-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org