0
Tuesday 1 Jan 2013 09:35

خودکش حملے اور بم دھماکے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، علامہ عباس کمیلی

خودکش حملے اور بم دھماکے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے مستونگ پر زائرین کی بسوں پرحملوں اور پشاور سے اغوا کیے گئے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملے اور بم دھماکے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے کیونکہ یہاں بسنے والے افراد دہشت گردوں کے اصل چہرے کو پہچان چکے ہیں اور وہ ایسے عوامل کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ملکی استحکام اور سالمیت سے کھیل رہے ہیں۔ علاوہ ازیں جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی، سیکرٹری جنرل سلمان مجتبیٰ نقوی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شبر رضا، جوائنٹ سیکرٹری علامہ جعفر رضا اور دیگر نے کہا کہ چیف جسٹس شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس کیوں نہیں لیتے کیونکہ کراچی کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں شیعہ مسلمان تسلسل کیساتھ قتل کیے جا رہے ہیں لیکن مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنے والے کوئی نظر نہیں آتا۔
خبر کا کوڈ : 226972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش