0
Tuesday 1 Jan 2013 10:16

مشرف فارمولا مسئلہ کشمیر کا بہترین حل ہے، سردار عتیق

مشرف فارمولا مسئلہ کشمیر کا بہترین حل ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے علامہ طاہر القادری کے حکم پر لبیک کرتے ہوئے تیاری کر لی ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع حکومت اور اپوزیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہا ہے۔ پرویز مشرف کے فارمولے پر عمل ہوتا تو آج مسئلہ کشمیر حل کے قریب ہوتا۔ تجارت کرنے، بسین چلانے، مذاکرات، اعتماد سازی اور وفود کے آنے جانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ اس کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ حریت کے وفد کے آنے سے سیاسی و مذہبی جماعتوں میں اتحاد و اعتماد کی فضا بڑھی مگر حکومتی سطح پر انہیں خاص پذیرائی نہیں مل سکی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تراڑ کھل میں ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

سردار عتیق نے کہا کہ آصف زرداری کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں اس لیے آرمی کو الیکشن میں ڈیوٹی دینے سے خون خرابہ ہو گا اور فوج کی بدنامی بھی ہوگی۔ علامہ طاہرالقادری کے فارمولے پر عمل نہ ہوا تو 14 جنوری کو 23 دسمبر سے زیادہ لوگ اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ دونوں جماعتیں اپنی ملکی، قومی اور انتظامی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 226979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش