0
Monday 29 Mar 2010 12:13
حماس کے ترجمان فوزی برہوم:

عرب رہنماوں کا موقف ملت فلسطین کی توقعات پر پورا نہیں اترا

عرب رہنماوں کا موقف ملت فلسطین کی توقعات پر پورا نہیں اترا
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے لیبیا کے شہر سرت میں عرب لیگ کے اجلاس میں انجام پائے فیصلوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں اختیار کیا گیا موقف مناسب نہیں اور ملت فلسطین کی توقعات پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے حوالے سے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا گیا۔
فوزی برہوم نے کہا کہ عرب لیگ کے اجلاس میں اختیار کئے گئے موقف فلسطینی قوم و سرزمین اور انکے مقدس مقامات پر ہر روز کے صیہونیستی حملوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی پالیسیوں میں تبدیلی کے انتظار میں بیٹھنا وقت ضائع کرنے والی بات ہے اور صیہونیست دشمن کو زیادہ جری کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ فوزی برہوم نے کہا کہ عرب لیگ کے اجلاس میں عرب رہنماوں کو چاہئے تھا کہ وہ غاصب اسرائیل کو گوشہ گیر کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرتے اور غزہ محاصرہ ختم کرنے اور نئی یہودی بستیوں کو روکنے کے بارے میں گذشتہ مصوبات پر مزید تاکید کرتے۔
یاد رہے کہ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل امر موسی نے گذشتہ روز اتوار کے دن اجلاس کے خاتمے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن مذاکرات کے بارے میں عرب لیگ کا موقف کچھ عرصہ بعد واضح ہو گا اور ہم دیکھیں گے کہ اسرائیل بیت المقدس میں اپنی سرگرمیاں روکتا ہے یا نہیں۔ عرب لیگ کا اجلاس بغیر کسی بیانیہ کے ختم ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 22700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش