0
Monday 29 Mar 2010 12:13

بھارت اور اسرائیل تیسری اور آخری عالمی جنگ کے ذمہ دار ہوں گے،لارڈ نذیر

بھارت اور اسرائیل تیسری اور آخری عالمی جنگ کے ذمہ دار ہوں گے،لارڈ نذیر
 رادرھم:اسلام ٹائمز-روزنامہ نوائے وقت کے مطابق برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کے تاحیات رکن اور چیئرمین آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ کشمیر کمیٹی لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ اور امریکی حکومت کی طرح برطانوی حکومت بھی اپنا موقف کھل کر دنیا کے سامنے پیش کرے۔بھارت اور اسرائیل دنیا کی تیسری اور آخری عالمی جنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے رادرھم سے سٹی فورم کے رہنماوں معروف دانشور جنید انصاری،ڈاکٹر سی ایم حنیف،ڈاکٹر ریاست، ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر طاہر سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دونوں کی سوچ ہٹ دھرمی اور طاقت کے استعمال پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں بالعموم اور کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں میں بالخصوص طاقت کے اندھے استعمال کا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔برطانوی حکومت کو اپنا موثر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کیلئے سامنے آنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 22701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش