0
Tuesday 1 Jan 2013 14:46

پاکستان نے 300 دہشت گردوں کی فہرست اور ثبوت امریکہ کو فراہم کردیئے

پاکستان نے 300 دہشت گردوں کی فہرست اور ثبوت امریکہ کو فراہم کردیئے
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں پاکستانی انٹیلی جنس اور سی آئی اے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں پاکستان نے ایک خفیہ فہرست امریکا کے حوالے کی ہے، جس میں ثبوت دیئے گئے ہیں کہ افغانستان میں تین سو بلوچ نوجوان اس وقت تربیت لے رہے ہیں جو پاکستان واپسی پر اکبر بگٹی کا بدلہ لیں گے۔ ان نوجوانوں کو تین سو ڈالر ماہانہ تنخواہ بھی دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ امریکی اور نیٹو افواج افغان معاملات کی ذمہ دار ہیں، لہذا وہاں سے پاکستان کے اندر ہونے والی کسی بھی کارروائی کی ذمہ داری بھی انہیں لینا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے پیش کردہ ثبوتوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں ایسا کوئی تربیتی کیمپ نہیں جہاں تین سو بلوچ نوجوان رہائش پذیر ہوں۔
خبر کا کوڈ : 227035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش