QR CodeQR Code

چنیوٹ میں مجلس عزا پر فائرنگ پنجاب حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، اسد نقوی

1 Jan 2013 19:11

اسلام ٹائمز:مجلس وحدت مسلمین پنجاب ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ چنیوٹ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قاتل گرفتار نہ کیے تو جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے کا رخ وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز. مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے چنیوٹ میں کالعدم تکفیری گروہ کی طرف سے مجلس عزاء پر حملے اور ایک عزادار کو شہید کرنے کے واقعے کی بھرپور مذمت کی اور اسے حکومت پنجاب کی نااہلی قرار دی ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں گزشتہ دنوں میں شہید ہونے والے شیعہ اکابرین کے قاتلوں کا سراغ ابھی تک لگانے میں حکومت اور انتظامیہ ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ میں عزاداران امام عالی مقام کے روائتی جلوس پر شرپسندوں کا حملہ اور انتظامیہ کا خاموش تماشائی بننا شیعہ قوم کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامزد ملزم ذوالفقار جٹ کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، ڈی پی او اور ڈی سی او لیت ولعل سے شیعہ قوم کو ٹالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ شدت پسندوں کو تحفظ اور پرامن محب وطن لوگوں کو ہراساں کر کے پنجاب حکومت کیا مثال قائم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی پاکستان میں ملت جعفریہ کے ساتھ ہونے والے مظالم پر کڑی تنقید کی ہے مگر ہمارے حکمران شاید ان کا ایجنڈا ہی شیعہ نسل کشی ہے کہ اب تک خاموش بیٹھے ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ چنیوٹ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قاتل گرفتار نہ کیے تو جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے کا رخ وزیر اعلیٰ ہاوس کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 227145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/227145/چنیوٹ-میں-مجلس-عزا-پر-فائرنگ-پنجاب-حکومت-کی-نااہلی-کا-ثبوت-ہے-اسد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org