0
Wednesday 2 Jan 2013 01:17

اربعین امام حسین (ع)، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 19 اور 20 صفر المظفر کو جلوس برآمد ہونگے

اربعین امام حسین (ع)، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 19 اور 20 صفر المظفر کو جلوس برآمد ہونگے
اسلام ٹائمز۔ نواسہ رسول (ص)، سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) سمیت دیگر شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 19 اور 20 صفر المظفر کو ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔ پشاور میں 19 صفر المظفر دوپہر 2 بجے امام بارگاہ آغاہ سید لعل شاہ بخاری محلہ حسینیہ ہشتنگری سے جلوس شبیہ علم و ذوالجناح برآمد ہوگا۔ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ علاوہ ازیں اسی روز9 بجے رات امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر سے جلوس ذوالجناح برآمد ہوگا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسی امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ امامیہ دستہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ 19 صفر المظفر کو ہی رات 10 بجے امام بارگاہ آخوند آباد محلہ نوبجوڑی چرچ روڈ سے جلوس شبیہ علم برآمد ہوگا۔ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے اسی امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

 کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں بدھ کے روز رات 8 بجے مرکزی امام بارگاہ پارا چنار شہر سے جلوس شبیہ ذوالجناح برآمد ہوگا۔ جو پنجابی بازار سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ 20 صفر المظفر کو بعد از نماز ظہرین جلوس امام بارگاہ علمدار کربلا تا امام بارگاہ آخوند آباد محلہ نوبجوڑی چرچ روڈ برآمد ہوگا۔ اور پھر یہی جلوس مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار، قصہ خوانی، پیپل منڈی اور مینا بازار سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر نماز مغربین سے پہلے اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران امامیہ دستہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اسی روز ضلع کوہاٹ میں بعد از نماز ظہرین قومی امام بارگاہ شیر کوٹ سے مرکزی جلوس شبیہ ذوالجناح برآمد ہوگا۔ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا۔

پارا چنار میں 20 صفر المظفر کو صبح 8 بجے مرکزی امام بارگاہ پارا چنار شہر سے جلوس شبیہ ذوالجناح برآمد ہوگا۔ جو ڈھنڈر روڈ اور طوری قبرستان سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ علاوہ ازیں ہنگو میں چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی امام بارگاہ رئیسان ہنگو سے بعد از نماز ظہرین برآمد ہوگا۔ جبکہ مرکزی امام بارگاہ محلہ پاس کلی اور امام بارگاہ محلہ گنجان کلی ہنگو شہر سے بھی جلوس برآمد ہونگے۔ انتظامیہ کی جانب سے مجالس اور جلوس عزاء کی سیکورٹی کیلئے بھی سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ امامیہ اسکاوٹس بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 227184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش