0
Tuesday 1 Jan 2013 21:08

عائشہ منزل کے قریب میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سینیٹر شاہی سید

عائشہ منزل کے قریب میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سینیٹر شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے عائشہ منزل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معتدل قوتوں کو خاص طور پر نشانہ بنارہے ہیں، یہ دھماکہ انتہائی بزدلانہ اور سفاکانہ فعل ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو یک آواز ہونا پڑے گا، ہم دھماکے میں ہلاک ہونے والے بے گناہ شہریوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 227189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش