QR CodeQR Code

چہلم امام حسین (ع)، گلگت میں 4 جنوری تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

2 Jan 2013 14:18

اسلام ٹائمز: ڈپٹی کمشنر گلگت ارقم طارق کے مطابق چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ کوئی بھی شر پسندی کی جرات نہ کرسکے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی مقامی انتظامیہ نے ایک نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر احتیاطی تدابیر کے طور پر 2 جنوری سے 4 جنوری تک گلگت شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت ارقم طارق کے نوٹیفیکیشن کے مطابق گلگت میں سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے اور چہلم کے دن گلگت بلتستان اسکاؤٹس، رینجرز اور پولیس کے اضافی دستے تعینات کئے جائیں گے اور جلوس عزاء کے روایتی راستوں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے جبکہ گلگت شہر میں سیکیورٹی فورسز کے گشت کو بڑھا کر جگہ جگہ ناکے لگائے جائیں گے جہاں سے گزرنے والے افراد کی تلاشی لی جائے گی۔ اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 227213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/227213/چہلم-امام-حسین-ع-گلگت-میں-4-جنوری-تک-موٹرسائیکل-چلانے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org