0
Tuesday 1 Jan 2013 23:37

آئین وقانون کے مطابق قومی اتفاق رائے سے جلد عبوری حکومت قائم کی جائے، وسیم اختر

آئین وقانون کے مطابق قومی اتفاق رائے سے جلد عبوری حکومت قائم کی جائے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت جماعت اسلامی کے علاوہ کسی جماعت میں نہیں۔ عوام اِدھر اُدھر دیکھنے کی بجائے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ آئین وقانون کے مطابق قومی اتفاق رائے سے جلد عبوری حکومت قائم کرکے صاف وشفاف انتخابات کرائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے دفتر جماعت اسلامی ملتان میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کا بہانہ بنا کر الیکشن میں تاخیر ملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہوگی۔ اگر ایسا کیا گیا تو قوم اس سازش کو ناکام بنا دے گی۔
 
سید وسیم اختر کا مزیدکہنا تھاکہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بھر پور ہوم ورک کے ساتھ حصہ لے گی۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے پہلے تبدیلی کے تین نشان اللہ، محمد اور قرآن کے نعرے اور مثالی مدنی ریاست قائم کرنے کا منشور قوم کے سامنے پیش کردیا ہے ہم پاکستان کو ایک ایسا اسلامی فلاحی اور جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں تعلیم، صحت اور رہائش کی سہولیات عوام کو میسر ہوں۔ انصاف، روزگار اور خوشحالی سب کی دہلیز پر پہنچے۔
 
اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب رائو ظفر اقبال، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، عارف محمود سمرا، رانا طارق نعیم، چودھری اکرام الحق، خواجہ عبید الرحمن، کلیم اکبر صدیقی، صہیب عمار صدیقی، کنور محمد صدیق، حسنین رضا نے شرکت کی۔اجلاس میں پروفیسر عبدالغفور احمد کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سید وسیم اختر نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اقامت دین اور ملک وقوم کی خدمت میں صرف کی، مرحوم کی مغفرت ودرجات کی بلندی وپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 227260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش