0
Tuesday 1 Jan 2013 23:45

ملک میں قتل وغارت، بدامنی اور لوٹ مار ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سید فخر امام

ملک میں قتل وغارت، بدامنی اور لوٹ مار ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سید فخر امام
اسلام ٹائمز۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی و پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید فخر امام نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے، ہرطرف قتل وغارت، لوٹ مار اور بدامنی عروج پر ہے یہ سب ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کبیروالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ ابھی نہیں کیا انتخابات سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دریں اثناء اُنہوں نے ایک سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم مومن کی گمشدہ میراث ہے کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی کے لیے علم کا حصول ضروری ہے۔ سید فخرامام نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اگر مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو عام انتخابات میں اُسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، اُنہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں مسلم لیگ ق اپنے اُمیدوار سابق وفاقی وزیر رضاحیات ہراج کو ٹکٹ دے گی لیکن اگر مجھے پیپلزپارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو مجبورا مجھے بھی راہیں جدا کرنی پڑیں گیں۔
خبر کا کوڈ : 227264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش