0
Wednesday 2 Jan 2013 15:25

لانگ مارچ سے پہلے نگراں حکومت کا قیام عوام مسترد کردینگے، طاہر القادری

لانگ مارچ سے پہلے نگراں حکومت کا قیام عوام مسترد کردینگے، طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے نگراں حکومت کے قیام کا اعلان کیا گیا تو عوام اسے مسترد کردیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادر ی نے کہا کہ ہم کسی قسم کی قانون سازی نہیں چاہتے بلکہ آئین پر عملدرآمد چاہتے ہیں، بعض سیاستدان الیکشن کمیشن کو انتخابی اصلاحات کرنے کی تجویز دے رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس قانون سازی کا کوئی اختیار نہیں، اگر اس کے پاس انتخابی دھاندلی کا کیس جائے تو وہ اسے سماعت کے بعد عدالت بھیج دیتے ہیں جس میں 5 سال گزر جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بااختیار نگراں حکومت کی تشکیل کیلئے صدر زرداری اور وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ طاہر القادری نے گزشتہ روز کراچی میں جلسے کے بعد دھماکے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعا و فاتحہ خوانی کی ۔
خبر کا کوڈ : 227377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش