0
Friday 4 Jan 2013 09:11

اسکردو کی طرح گنگچھے ہسپتال میں بھی مریضوں کے لیے راشن بند کردیا گیا

اسکردو کی طرح گنگچھے ہسپتال میں بھی مریضوں کے لیے راشن بند کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گنگچھے کے عوام کو 2013ء کا پہلا تخفہ، یکم جنوری سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنگچھے میں داخل مریضوں کیلئے کھانا بند کردیا۔ دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو پریشانی کا سامنا۔ ذرائع کے مطابق سال 2012ء کے اختتام اور سال 2013ء کے آغاز پر ضلع گنگچھے کے عوام کے لئے موجودہ حکومت کی طرف سے پہلا تحفہ دیا گیا۔ ہسپتال میں داخل مریضوں کے لئے فنڈز نہ ہونے کے باعث عرصہ دو ماہ قبل ٹھیکدار اپنی جیب سے ہسپتال کیلئے راشن فراہم کررہا تھا، تاہم اب ٹھیکدار نے راشن روک دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ٹھیکدار کو عرصہ دراز سے راشن کی رقم ادا نہیں کی گئی ہے، لیکن نومبر سے ٹھیکدار نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال میں داخل مریضوں پر ترس کھاتے ہوئے راشن دیا، اب وہ بھی جواب دے گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کے پاس فنڈز نہ ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اسکردو کیلئے بھی عرصہ دو ماہ سے راشن بند ہے۔
خبر کا کوڈ : 227463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش