QR CodeQR Code

گنگچھے کے بالائی علاقوں میں رابطہ منقطع ہونے سے پہلے ادویات پہنچانے کے احکامات جاری

4 Jan 2013 09:14

اسلام ٹائمز: ڈی سی گنگچھے نے کہا ہے کہ دوبارہ برف باری سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے قبل ان علاقوں میں ادویات وافر مقدار میں پہنچائی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ گنگچھے کے بالائی علاقوں میں زمینی رابطہ منقطع ہونے سے قبل خوراک اور ادویات پہنچائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے نے کہا ہے کہ ضلع کے بالائی علاقوں کا حالیہ برف باری کے باعث زمینی راستہ عارضی طور پر بند ہوا تھا، اب ان علاقوں کا رابطہ بحال ہوا ہے اور دوبارہ برف باری سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے قبل ان علاقوں میں ادویات اور خوراک وافر مقدار میں پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے خوراک اور صحت کے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں خوراک اور ادویات پہنچانے کے لئے جلد از جلد اقدامات کریں تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے عوام کو سہولیات مل سکیں۔


خبر کا کوڈ: 227465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/227465/گنگچھے-کے-بالائی-علاقوں-میں-رابطہ-منقطع-ہونے-سے-پہلے-ادویات-پہنچانے-احکامات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org