0
Wednesday 2 Jan 2013 20:53

کراچی، چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا

کراچی، چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس امام خراسان سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پہنچے گا جہاں امام بارگاہ علی رضا (ع) کے سامنے شرکائے مرکزی جلوس نماز ظہرین ادا کریں گے۔ نماز باجماعت کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا جائے گا۔ بعد ازاں جلوس صدر، ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر، جامع کلاتھ مارکیٹ اور کھارادر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔ قبل ازیں نشتر پارک میں مجلس عزا سے علامہ طالب جوہری خطاب فرمائیں گے۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لئے بوتراب اسکاؤٹس، پاک حیدری اسکاؤٹس، امامیہ اسکاؤٹس، الحیدر اسکاؤٹس، ہاشمیہ اسکاؤٹس کے رضا کاراوں سمیت دیگر اسکاؤٹس گروپس کے ہزاروں اسکاؤٹس رضاکار اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ شہر بھر کی مشہور و معروف انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 227489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش