QR CodeQR Code

آج موبائل سروس بند، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہو گی

3 Jan 2013 00:03

اسلام ٹائمز:کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں 3 روز جبکہ لاہور اور پشاور سمیت کئی شہروں میں ایک روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک لاہور، ملتان اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے 18، سندھ میں کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت 6، بلوچستان میں کوئٹہ، جعفر آباد اور جھل مگسی سمیت 9 جبکہ خیبر پختوانخوا میں پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ اور بنوں سمیت 6 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ واضح رہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں 3 روز جبکہ لاہور اور پشاور سمیت کئی شہروں میں ایک روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 227525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/227525/آج-موبائل-سروس-بند-موٹر-سائیکل-پر-ڈبل-سواری-پابندی-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org