QR CodeQR Code

ینگ ڈاکٹرز کی غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے، ایم ایس اسپتال

3 Jan 2013 01:06

اسلام ٹائمز: نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے کا کہنا تھا کہ واقعے کی ذمہ دار سیکرٹری صحت عارف ندیم پر ہے۔ جب تک انہیں معطل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا جاتا تب تک پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ان ڈور سروس بند رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز نے سول اسپتال کے دفتر پر دھاوا بول دیا، ایم ایس پر سرعام تشدد کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس سول اسپتال نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے بدمعاشی کی ہے اور ان کی غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روز روز کی ہڑتال سے مریض تنگ آ چکے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے گوجرانوالہ کے ڈاکٹروں کی رہائی اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر آج رات سے تمام ہسپتالوں کے ان ڈور سروسز بند کر دیا ہے۔ سروسز ہسپتال میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے ڈاکٹر ناصر عباس اور ڈاکٹر حامد بٹ کا کہنا تھا کہ گوجرانولہ میں ہونے والے واقعے کی ذمہ دار سیکرٹری صحت عارف ندیم پر ہے۔ جب تک انہیں معطل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا جاتا تب تک پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ان ڈور سروس بند رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 227547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/227547/ینگ-ڈاکٹرز-کی-غنڈہ-گردی-نہیں-چلنے-دیں-گے-ایم-ایس-اسپتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org