0
Wednesday 1 Apr 2009 10:39

پاکستان کو دی جانیوالی امداد کی مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی،امریکا

پاکستان کو دی جانیوالی امداد کی مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی،امریکا
 لندن ... امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باؤچر نے کہا ہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان اور افغانستان میں سویلین اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا جو ان ملکوں کی حکومتوں کی مدد کریں گے۔تاہم اس مرتبہ فراہم کی جانے والی امداد کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں رچرڈ باؤچر کا کہنا تھا کہ سویلین اہلکار افغانستان اور پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ضلعی سطح پر عوام کو ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔اور زراعت ،اقتصادیات،توانائی کے منصوبوں، اسکولوں کی حالت بہتر بنانے سمیت دیگر پروجیکٹس میں مدددیں گے۔ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ صدر اوباما سمجھتے ہیں کہ انتہا پسندوں کے مقابلے کے لیے پاکستانی عوام کی مدد کرنا ہوگی۔اس بار پاکستان کی امداد زیادہ ہوگی اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے لیکن اس مرتبہ فراہم کی جانے والی امداد کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی اور تمام امور پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندے ہالبروک کی زیر نگرانی ہونگے۔رچرڈ باؤچر کا کہنا تھا کہ صدر بارک اوباما کہہ چکے ہیں کہ امریکا پاکستان کے ساتھ طویل المدتی تعلقات کے خواہاں ہیں تاکہ پاکستانی عوام کے بہتر مستقبل کے لیے ان کی بھرپور مدد کی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 2276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش