QR CodeQR Code

یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء کواسلام ناب محمدیۖ سے متعارف کرانے میں آئی ایس او پاکستان بنیادی کردار ادا کررہی ہے، ابوذر مہدوی

3 Jan 2013 06:48

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے مرکزی نائب صدراپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کے دور میں یونیورسٹیز کے اندر یورپی نظام تعلیم رائج ہے اور یورپی مفکرین کے باطل اور کھوکھلے نظریات کی تعلیم دی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایس او پاکستان اپنے قیام سے لیکر آج تک نوجوانوں کو صحیح فکر اسلامی سے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کا نصب العین ہی یہی ہے کہ تعلیمات قرآن اور سیرت محمد و آل محمدۖ کے مطابق نوجوان نسل کی زندگیوں کو استوار کرنا تاکہ وہ اچھے انسان اور مومن بن کر دین مبین کی سر بلندی اور مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ملک بھر میں "احیائے ثقافت اسلامی "ورکشاپس اور یونٹس میں ہفتہ وار دروس کا سلسلہ جاری ہے۔ تاکہ فکر سید الشہداءؑ کو ہر جوان تک پہنچا کر امام عصرؑ کی عالمگیر حکومت کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اور باطل قوتوں کو شکست دی جا سکے۔ 

المصطفی ہائوس لاہور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ابوذر مہدی نے کہا کہ آج کے دور میں چونکہ یونیورسٹیز کے اندر یورپی نظام تعلیم رائج ہے اور یورپی مفکرین کے باطل اور کھوکھلے نظریات کی تعلیم دی جاتی ہے تو اس وقت ہماری یہ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اسلام ناب محمدیۖ سے متعارف کرائیں اور استعماری چالوں کو بے نقاب کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود رہیں۔ آئی ایس او پاکستان چونکہ تحریک کربلا کا تسلسل ہے تو آج بھی فکر کربلا کے احیاء کے لئے امامیہ جوان میدان عمل میں موجود ہیں اور یزید وقت کی تمام سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے امام زمانہؑ کے آنجہانی انقلاب کے زمینہ سازی میں مصروف عمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 227623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/227623/یونیورسٹیز-اور-کالجز-کے-طلباء-کواسلام-ناب-محمدی-سے-متعارف-کرانے-میں-آئی-ایس-او-پاکستان-بنیادی-کردار-ادا-کررہی-ہے-ابوذر-مہدوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org