0
Thursday 3 Jan 2013 06:54

ملتان، سانحہ مستونگ کے خلاف جے ایس او آج کفن پوش ریلی نکالے گی

ملتان، سانحہ مستونگ کے خلاف جے ایس او آج کفن پوش ریلی نکالے گی
اسلام ٹائمز۔ یوم چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر آج ملتان میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام بعد از نماز ظہرین سانحہ مستونگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی عثمانیہ بازار سے شروع ہوگی جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی راجگاٹ چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی قیادت جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر حیدر عباس اور دیگر کریں گے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے جے ایس او کے ڈویژنل صدر حیدر عباس نے کہا کہ ریلی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کمسن بچے خصوصی طور کفن پہن کر شہدائے سانحہ مستونگ اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ریلی میں مومنین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 227624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش