0
Thursday 3 Jan 2013 07:02

امام حسینؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکردنیا سے ظلم کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، علامہ ثمر نقوی

امام حسینؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکردنیا سے ظلم کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، علامہ ثمر نقوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف عالم دین علامہ سید ثمر عباس نقوی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں یوم حسینؑ کی تقریبات کا سہرا امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سر ہے، اس پُر آشوب دور میں جہاں پر استعمار نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے طرح طرح کے طریقے استعمال کررہا ہے اُس دور میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسینؑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دنیاکے حکمران اگر ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں تو امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

 اُن کا کہنا تھاکہ حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں۔ ملت اسلامیہ کی بدقسمتی ہے کہ اُنہوں نے امام عالی مقامؑ کی تعلیمات کو بھلادیا ہے جس کی وجہ سے دنیا پر حکمرانی کرنے والا مسلمان آج ذلت و رسوائی کا شکارہے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقامؑ کے خروج کا مقصد صرف مسلمانوں کی بقاء کے لیے نہیں تھا بلکہ انسانیت کے بقاء کا تھا یہی وجہ ہے صرف مسلمان ہی امام عالی مقامؑ کا ممنون نہیں بلکہ ہر غیرت مند انسان مقروض ہے۔
خبر کا کوڈ : 227625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش