0
Thursday 3 Jan 2013 12:13

گلگت میں آئی جی پی نے چہلم کے جلوس کے روایتی راستوں کا دورہ کیا

گلگت میں آئی جی پی نے چہلم کے جلوس کے روایتی راستوں کا دورہ کیا
اسلام ٹائمز۔گلگت بلتستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کیپٹن (ر) عثمان زکریا نے چہلم امام حسین ؑ کے جلوس کا روایتی راستوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی گلگت رینج علی شیر نے جلوس عزاء کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی پی کو بریفنگ بھی دی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس نے نگر انجمن امامیہ خزانہ روڈ سے امپھری تک جلوس کے روایتی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات چیک کئے۔ اس سے قبل آئی جی پی نے نگر انجمن امامیہ کا دورہ کیا جہاں پر منتظمین علی محمد (رکن انجمن)، قربان علی (ممبر چیمبر آف کامرس) اور شیخ عیسٰی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔ حفاظتی اقدامات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عثمان زکریا نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا مقصد ہے، اس لئے حفاظتی انتظامات کے لئے سیکیورٹی کے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جن کے لئے باقاعدہ بوائے اسکاؤٹس سے بھی میٹنگ کی گئی ہے۔

آئی جی پی نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں بھی سیکیورٹی کو الرٹ کرکے چہلم کے جلوس میں سیکیورٹی کے لئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہیں تاکہ امن و امان کا کوئی بھی مسئلہ درپیش نہ آ سکے۔ اس موقع پر آئی جی پی نے منتظمین سے کہا کہ وہ عوام کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی بھی کمی بیشی باقی نہ رہے۔ منتظمین نے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔ اس دوران ڈی آئی جی گلگت رینج علی شیر اور ایس پی گلگت محمد علی ضیاء نے آئی جی پی کوسیکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی جس پر پولیس سربراہ نے نگر انجمن سے امپھری استان تک چہلم جلوس کے روایتی روٹ کی چیکنگ کے بعد موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات ہر طرح سے مکمل کئے جائیں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 227639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش