0
Friday 4 Jan 2013 09:59

گلگت، سہولیات کی عدم فراہمی پر سول سیکریٹریٹ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

گلگت، سہولیات کی عدم فراہمی پر سول سیکریٹریٹ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ سول سیکریٹریٹ کے ملازمین نے الاؤنسز کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال کی۔ اس موقع پر سول سیکریٹریٹ کے تمام ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئی دفتری کام نہیں کیا، جس کے باعث سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین نے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سول سیکریٹریٹ کے ملازمین پچیس فیصد خصوصی الاؤنس ہاٹ اینڈ کولڈ الاونس اور سیکرٹریٹ الاؤنس سے محروم ہیں جبکہ سیکرٹریٹ الاؤنس کی ادائیگی کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود ملازمین کو الاؤنس فراہم نہیں کیا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ سالانہ 15 نومبر سے ہاٹ اینڈ کولڈ الاؤنس فراہم کیا جاتا تھا مگر جنوری کا مہینہ شروع ہوا ہے اب تک ملازمین کو مٹی کا تیل اور نہ ہی جلانے کی لکڑیاں ملی ہیں۔ سخت سردی میں گرمی کا بندوبست نہ ہونے پر اکثر ملازمین بیمار ہوگئے ہیں اس لئے تنگ آمد بجنگ آمد کے تحت احتجاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہونگے تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس دوران سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر فیصل ظہور نے ملازمین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی مگر ملازمین نے مذاکرات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہونگے تب تک کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے اور قلم چھوڑ احتجاج جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 227642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش