QR CodeQR Code

اسکردو میں حالیہ برفباری کے بعد لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

4 Jan 2013 10:04

اسلام ٹائمز: لکڑی منڈی مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے لکڑی کی قیمت 800 روپے فی من کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حالیہ برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث لکڑی کی قیمتوں میں ایک دم اضافہ ہوا ہے۔ لکڑی منڈی مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے 800 روپے فی من کے حساب سے بنی اور کاؤ لکڑی کے قیمت وصول کر رہے ہیں اور اکثر منڈیوں میں لکڑی کے ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں ہے، لکڑی کی ریٹ لسٹ کے بارے میں استفسار پر لکڑی منڈی کے مالکان آگ بگولہ ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس ریٹ پر لکڑی لینا ہے تو لے جاؤ نہیں تو چلے جاؤ، جبکہ ضلعی انتظامیہ ایک دفعہ ریٹ لسٹ جاری کرنے کے بعد دوبارہ چیکنگ کیلئے منڈیوں کا دورہ کرنے کو گوارہ نہیں کرتی جس کی وجہ سے منڈی مالکان اپنے من پسند ریٹ وصول کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 227649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/227649/اسکردو-میں-حالیہ-برفباری-کے-بعد-لکڑی-کی-قیمتیں-آسمان-سے-باتیں-کرنے-لگیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org