QR CodeQR Code

ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان:

ایٹمی ٹیکنولوجی کے بارے میں دوغلی پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے

30 Mar 2010 11:59

اسلام ٹائمز: ترکی کے وزیراعظم نے اسرائیل اور ایران کے ساتھ امریکہ اور مغربی ممالک کے برتاو کے تناظر میں کہا کہ ایٹمی ٹیکنولوجی کے بارے میں دوغلی پالیسیاں ختم ہونی چاہئے۔


اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے گذشتہ روز پیر کے دن انقرہ میں جرمنی کی صدر انگلا مرکل سے ملاقات کی اور بعد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ طیب اردگان نے کہا کہ ہمارا خطہ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک نہیں ہے اور جس ملک کے پاس یہ ہتھیار موجود ہیں وہ نہ تو این پی ٹی کا رکن ہے اور نہ ہی بین الاقوامی برادری نے اس پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ ایران این پی ٹی کا باقاعدہ رکن ہے لیکن پھر بھی اسی پر پابندیاں عائد کرنے کی باتیں کی جاتی ہیں۔ ایٹمی ٹیکنولوجی کے بارے میں یہ دوغلی پالیسی ختم ہونی چاہئے۔
جرمنی کی صدر انگلا مرکل نے کہا کہ اگر ایران نے مثبت قدم نہ اٹھایا تو اس پر پابندیوں کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔
ترکی کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران پر اب تک دو بار پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں جن کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا اور خود پابندیاں عائد کرنے والے ممالک ہی ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ لہذا ہم نے ہمیشہ ایران کے ایٹمی مسئلے کو ڈپلومیسی کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی ایران کے ایٹمی مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور مغربی ممالک سے چاہتا ہے کہ وہ اس پر اعتماد کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
جرمنی کی صدر انگلا مرکل گذشتہ روز ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچیں جنکا ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے انکا استقبال کیا۔


خبر کا کوڈ: 22769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/22769/ایٹمی-ٹیکنولوجی-کے-بارے-میں-دوغلی-پالیسیوں-کا-خاتمہ-ہونا-چاہئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org