0
Thursday 3 Jan 2013 20:31

ملتان، چہلم امام حسین (ع) کے جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر

ملتان، چہلم امام حسین (ع) کے جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی علم اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے۔ چہلم کا مرکزی جلوس بعد از نماز ظہرین چوک بازار حسین آگاہی سے شروع ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا آستانہ حضرت لعل شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملتان کے جلوسوں کی سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی مکمل جامہ تلاشی کے ساتھ سکیورٹی کے کئی مراحل سے گذرنے کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت تھی۔ مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 9 سو پولیس اہلکار تعینات کیے تھے۔ قبل ازیں جلوس سے پہلے جلوس کے راستے کی سُراغ رساں کتوں کے ذریعے سے مکمل سکیننگ کی۔ پولیس اہلکاروں کے علاوہ امامیہ اسکائوٹس اور دیگر اداروں کے رہنمائوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ ضلعی انتظامیہ مسلسل جلوس عزاء کے ساتھ رہی اور لمحہ بہ لمحہ کنٹرول روم کو رپورٹ کرتی رہی۔
خبر کا کوڈ : 227769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش