0
Thursday 3 Jan 2013 23:50

لاہور میں چہلم امام مظلوم علیہ السلام کا جلوس اختتام پذیر ہو گیا

لاہور میں چہلم امام مظلوم علیہ السلام کا جلوس اختتام پذیر ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ حویلی الف شاہ دہلی گیٹ لاہور سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام  اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ بیرون بھاٹی گیٹ پر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ رات ساڑھے گیارہ بجے اختتام پذیر ہونے والا جلوس صبح نو بجے برآمد ہوا جس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ چار مختلف مقامات پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کی جامہ تلاشی لی گئی۔ جبکہ جلوس کے درمیان میں آنے والے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاریں اور ٹینٹ لگا کر بند کردیا گیا تھا۔ اور یہاں پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے تھے۔ جلوس کے لئے 12500 سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ جلوس دہلی گیٹ، اکبری منڈی، چوک نواب صاحب، محلہ شیعیاں، چو ک پرانا کوتوالی سے ہوتا ہوا۔ رات گئے بیرون بھاٹی گیٹ کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہو گا۔ 

چوک پرانا کوتوالی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن موچی گیٹ کے زیر اہتمام نماز ظہرین حجتہ الاسلام علامہ حیدر علی الموسوی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ انہوں نے ملکی استحکام اور مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کی دعا کراتے ہوئے کہا کہ شہدائے کربلا نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دنیا کو روشنی ادا کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خون حسین کی تاثیر ہے کہ آج یزید کا کوئی بھی مسلمان حمایتی نہیں ہے۔ جبکہ واقعہ کربلا کے وقت سب مسلمان امام حسین کے مخالف تھے۔
خبر کا کوڈ : 227779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش