0
Thursday 3 Jan 2013 21:44

ترازو کا نشان جماعت اسلامی کا حق ہے، ہم قانونی تقاضوں پر پورے اُترتے ہیں، لیاقت بلوچ

ترازو کا نشان جماعت اسلامی کا حق ہے، ہم قانونی تقاضوں پر پورے اُترتے ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ’’ترازو ‘‘ کے حصول کے لیے آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جماعت اسلامی پاکستان کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کو بھی اپنا موقف پیش کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے توفیق آصف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دلائل دیئے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ظفر جمال بلوچ، میاں محمد اسلم، زبیر فاروق خان، سجاد احمد عباسی، رضا احمد شاہ، خالد محمود مرزا، میجر (ر) منیر اعظم، سردار نثار ایڈووکیٹ، سیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات سجاد عباسی بھی موجود تھے۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلو چ نے کہا انتخابی نشان ’’ترازو‘‘ جماعت اسلامی کو 1970ء میں الاٹ کیا گیا تھا، اس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کو نشانات کی لسٹ سے نکال دیا لیکن جماعت اسلامی کا ہمیشہ سے مطالبہ رہا کہ اس کو نشانات کی لسٹ میں شامل کرکے جماعت اسلامی کو الاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوامی نمائندگی ایکٹ اور نشانات الاٹ کرنے کے حکمنامہ کی تمام شقوں کو پورا کیا ہے اور نشان الاٹ کرنے کے اصول و ضوابط میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ نشانات الاٹ کرنے کے حوالے سے اس جماعت کو ترجیح دی جائے گی جس کو اس سے پہلے نشان الاٹ کیا گیا تھا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ آج نشان کی الاٹمنٹ کا فیصلہ ہو جائے گا اور ہم نے مکمل طور پر اپنا مؤقف کمیشن کے سامنے رکھا، لیکن چونکہ تحریک انصاف نے بھی اس نشان کو الاٹ کرنے کے لیے درخواست دی ہوئی تھی، لہذا انکی کی طرف سے انکے وکیل حامد خان نے عدالت سے ایک ہفتہ کا وقت مانگا، تاکہ وہ اپنے ریکارڈ کو مکمل کر سکیں جس پر کمیشن نے اس حوالہ سے جماعت اسلامی پاکستان کے وکیل کی رائے کے بعد مورخہ 11 جنوری صبح دس بجے تک سماعت ملتوی کر دی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ترازو کا نشان جماعت اسلامی پاکستان کا حق ہے اور چونکہ قانونی طور پر ہم نے تمام تقاضے پورے کیے ہیں، لہٰذا ہمیں امید ہے کہ آئندہ سماعت مؤرخہ 11 جنوری 2012ء کو نشان کی الاٹمنٹ کا فیصلہ جماعت اسلامی پاکستان کے حق میں آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 227780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش