0
Thursday 3 Jan 2013 20:55

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام ایک روزہ احیائے ثقافت اسلامی تربیتی ورکشاپ

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام ایک روزہ احیائے ثقافت اسلامی تربیتی ورکشاپ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ایک روزہ احیائے ثقافت اسلامی تربیتی ورکشاپ ملتان میں منعقد ہوئی، ورکشاپ میں ملتان ڈویژن کے پروفیشنل ادارہ جات کے طلباء نے شرکت کی، جن میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سائودرن پنجاب، نشترمیڈلکل کالج، انسٹیوٹ آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس اور گورنمنٹ ایمرسن کالج کے طلباء شامل تھے۔ تربیتی ورکشاپ سے سابق چیف اسکائوٹ فضل عباس نقوی، سابقہ ڈویژنل صدر اور موجودہ مرکزی انچارج محبین سید تجمل حیدر نقوی اور انجینیئر غلام قاسم علی نے خطاب کیا۔
 
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں امامیہ نوجوانوں کا کردار قابل تحسین ہے جو کہ امام زمانہؑ کے انقلاب کی زمینہ سازی میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ آئی ایس او پاکستان چونکہ تحریک کربلا کا تسلسل ہے تو آج بھی فکر کربلا کے احیاء کے لئے امامیہ جوان میدان عمل میں موجود ہیں اور یزید وقت کی تمام سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے امام زمانہؑ کے آنجہانی انقلاب کے زمینہ سازی میں مصروف عمل ہیں۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پورے پاکستان میں احیائے ثقافت اسلامی ورکشاپس جاری ہیں جن کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کی تربیت کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 227781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش