0
Thursday 3 Jan 2013 23:16

گلگت میں چہلم امام حسین ؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

گلگت میں چہلم امام حسین ؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت اور گرد و نواح کے علاقوں میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چہلم امام حسین ؑ کا مرکزی جلوس انجمن حسینیہ نگر گلگت سے برآمد ہوا۔ علم و تعزیوں کا جلوس خزانہ روڈ پہنچا تو عزاداروں نے زنجیر زنی کی۔ جس کے بعد جلوس عزا اپنے روایتی راستوں بے نظیر شہید چوک اور پونیال چوک سے ہوتا ہوا امپھری میں اختتام پذیر ہوگیا۔ چہلم امام حسین ؑ کے جلوس عزا سے قبل انجمن حسینہ اور جلوس عزا کے اختتام پر امپھری میں الگ الگ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ نے ظلم و جبر کے خلاف آواز حق بلند کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی اور رہتی دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ظلم کے سامنے جھکنے کی بجائے اپنی جان کو قربان کرنے کے لئے ترجیح دی جا سکتی ہے۔

علامہ آغا راحت الحسینی نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے مکمل قیام کے لئے لاشیں ملنے کے باؤجود صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا مگر حکومت ہمارے ساتھ ظلم و زیادتیوں کے سلسلے کو روا رکھے ہوئے ہے، کبھی بلا وجہ گرفتاریاں کی جا رہی ہیں تو کبھی مخلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے جبکہ علاقے کے امن میں خلل ڈالنے والے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروئی نہیں کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے عوام میں سخت مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن پسندوں اور شرپسندوں کے درمیان حکومت فرق کرے۔ ہم نے ہمیشہ علاقے میں امن اتحاد کے لئے کام کیا ہے مگر حکومت نے ہمارے ساتھ نا انصافی کرتے ہوئے ظالمانہ رویہ اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور انصاف پر مبنی اقدامات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 227783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش