0
Thursday 3 Jan 2013 21:52

پشاور میں چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس اختتام پزیر

پشاور میں چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس اختتام پزیر
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی چہلم امام حسین (ع) مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ مرکزی ماتمی جلوس بعد از نماز ظہرین امام بارگاہ علمدار کربلا تا امام بارگاہ آخوند آباد محلہ نوبجوڑی چرچ روڈ برآمد ہوا اور پھر یہی جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار، قصہ خوانی، پیپل منڈی اور چڑیکو بان، کوچی بازار سے ہوتا ہوا رات کو واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس کے زیر انتظام امامیہ دستہ (جلوس) کا بھی انعقاد کیا گیا۔ قبل ازیں امام بارگاہ آخوند آباد میں علامہ خورشید انور جوادی نے اپنے خطاب میں مقصد امام حسین (ع) اور آلِ رسول (ص) کی لازوال قربانی پر روشنی ڈالی۔ دریں اثناء جامع مسجد کوچہ رسالدار میں علامہ ارشاد حسین خلیلی نے خطاب کیا۔ جلوس کے دوران عزاداران امام حسین (ع) نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ جبکہ نوحہ خواں سنگتوں نے نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ زنجیر زنوں کو فرسٹ ایڈ کی فراہمی کے لئے حسینی سکاؤٹس اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ جلوس کے اردگرد کے تمام راستوں کو امن و امان کی صورتحال کے باعث سیل کر دیا گیا تھا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جلوس کے ساتھ موجود تھی۔ جبکہ امامیہ فورس اور امامیہ اسٹوڈنٹس کے باوردی سکاؤٹس بھی رضاکارانہ فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین کے بعد واپس اسی مقام پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 227787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش