QR CodeQR Code

ملک کسی قسم کے ایڈونچر یا تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، سینیٹر شاہی سید

4 Jan 2013 23:27

اسلام ٹائمز: مردان ہاؤس میں پارٹی اور لویہ جرگہ کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے غیر یقینی فضاء پیدا کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، عوامی نیشنل پارٹی ہر غیر جمہوری اقدام کی بھرپور مخالفت کرے گی، کسی ماورائے آئین کی اقدام کی نہ پہلے حمایت کی تھی نہ آئندہ کریں گے، اصولوں کی سیاست کے علمبردار ہیں اور موقع پرستی اور بلیک میلنگ کے روز اول سے مخالف رہے ہیں، اکابرین کے فکر و فلسفہ کے مطابق جمہوریت کے تسلسل و مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاؤس میں پارٹی اور لویہ جرگہ کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کسی قسم کے ایڈونچر یا تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوامی عدالت لگنے کو ہے سب اس کی تیاری کریں، کسی بھی مادل کے بجائے صرف اور صرف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ملک کی سالمیت کے لیے سب سے سنگین خطرہ اندرونی چیلنجز ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے سب کو ایک نقطے پر متفق ہونا ہوگا۔ شاہی سید نے کہا کہ پہلے سے بڑھ کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے رہیں گے، ہم سب کو سیاسی مفادات اور پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دینی ہوگی، سیاسی مفادات کے لیے غیر یقینی فضاء پیدا کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔


خبر کا کوڈ: 228063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228063/ملک-کسی-قسم-کے-ایڈونچر-یا-تجربات-کا-متحمل-نہیں-ہوسکتا-ہے-سینیٹر-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org