0
Saturday 5 Jan 2013 21:42

بھٹو کے چاہنے والے دہشتگردی کیخلاف کھڑے ہوکر قائد عوام کو بہترین خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں، زرداری

بھٹو کے چاہنے والے دہشتگردی کیخلاف کھڑے ہوکر قائد عوام کو بہترین خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں، زرداری
اسلام ٹائمز۔ پيپلزپارٹی کے شريک چيئرمين صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام کا يوم پيدائش سیاسی اجارہ داری کے خاتمے کا دوبارہ پیغام دیتا ہے، انہوں نے پاکستان کے غرباء کو عزت سے جینے کا حق دلایا، اپنی جان دے دی مگر ڈکٹیٹرشپ سے عوامی مفاد کا سودا نہیں کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پيپلزپارٹی کے بانی رہنماء ذوالفقارعلی بھٹو کے 85ويں یوم پیدائش کے موقع پر کارکنوں کے نام اپنے پيغام میں کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دینے والے بھی پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے۔ انہوں نے خواتین، مزدوروں، کسانوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو قراقرم ہائی وے، پورٹ قاسم، ایروناٹیکل کمپلکس، ہیوی مکینیکل کمپلکس اور جوہری پروگرام کے خالق تھے۔ وہ شملہ معاہدے کے تحت 90،000 فوجیوں کو بھارتی قید سے واپس لائے اور علاقے میں امن کی راہيں ہموار کیں۔
خبر کا کوڈ : 228077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش