0
Saturday 5 Jan 2013 10:18

اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہیں، مسعود خان

اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہیں، مسعود خان
 اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے یہ بات انھوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہاکہ سلامتی کونسل دہشت گردی اور امن مشن سمیت پاکستان اور عالمی برادری سے متعلق اہم معاملات پر زیادہ توجہ مرکوز کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت ملنے پر دہشت گردی اور اس سے متعلق معاملات پر اقوام متحدہ کے تمام ارکان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کا موقع ملے گا۔ 

مسعود خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے یکم جنوری سے اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی صدارت سنبھال لی ہے اور پاکستان جنوری کے پہلے اجلاس میں قیام امن کے حوالے سے اہم تجاویز دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دی گئی تجاویز کو منظور کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ سیکورٹی کونسل کے لیے شام کی صورتحال ترجیحات میں شامل ہے، 31 جنوری کو سیکورٹی کونسل کے ارکان مختلف مسائل پر غور کریں گے
خبر کا کوڈ : 228168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش