0
Saturday 5 Jan 2013 13:19

ایرانی انٹیلیجنس مشرق وسطٰی کا سب سے فعال اور مضبوط ادارہ ہے، امریکہ

ایرانی انٹیلیجنس مشرق وسطٰی کا سب سے فعال اور مضبوط ادارہ ہے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی لائبریری کے فیڈرل تحقیقاتی مرکز نے اپنی ایک رپورٹ میں اسلامی جمہوری ایران کی انٹیلی جنس کو مشرق وسطٰی کا سب سے بڑا، فعال اور مضبوظ ادارہ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی کانگریس کا یہ ادارہ امریکہ کے اہم داخلی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں رپورٹس اور تجزیہ و تحلیل کا کام سرانجام دیتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جس میں ایرانی انٹیلی جنس کی تاریخ اور اسٹرکچر کے بارے میں مکمل وضاحت کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ اس وقت ایران کی انٹیلی جنس سروس میں تیس ہزار افراد فعالیت کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ملک میں امن وامان برقرار کرنے کے لئے ہر قسم کے وسائل ایرانی انٹیلی جنس کے اختیار میں ہیں اور وہ ان تمام وسائل سے انقلاب اسلامی ایران کا تحفظ کرنے کے لئے استفادہ کرتی ہے۔ امریکی کانگریس کی لائبریری کے فیڈرل تحقیقاتی مرکز نے اپنی 64 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کے ایک حصے میں ایران کے بدنام دہشتگرد عبدالمالک ریگی کی گرفتار کے کامیاب آپریشن کو ایرانی انٹیلی جنس کے اہم کارناموں میں سے ایک کارنامہ قرار دیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے ایران کی انٹلیجنس کو دنیا کی مضبوط ترین اطلاعاتی مشنریوں میں سے قرار دیا ہے، ایرانی خبر رساں ایجنسی عصر کے مطابق پنٹاگون کی دسمبر دو ہزار بارہ میں تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ایران کی انٹیلیجنس مشنری تیس ہزار اہلکاروں کے ہمراہ دنیا کی طاقتور ترین انٹلیجنس مشنریوں کی فہرسرست میں شامل ہے، جو مشرق وسطی اور یورپ سے براعظم امریکہ تک کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے۔ چونسٹھ صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کی بنیاد پر ایران کی وزارت انٹیلیجنس ہر اس جگہ وارد عمل ہوتی ہے کہ جہاں اسلامی جمہوری ایران کی حکومت کے مفادات متقاضی ہوتے ہیں، ایران کے وزیر انٹیلیجنس حیدر مصلحی نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ایرانی انٹلیجنس مشنریاں انقلاب دشمن عناصر کی ایران کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر مبنی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 228215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش