QR CodeQR Code

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پروگرام کو جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

5 Jan 2013 12:38

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں قائم علی شاہ نے کہا کہ شہید بھٹو اور ان کے خاندان کی طرف سے جمہوریت کی راہ میں دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی، سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوام کی فلاح و بہبود، ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بحالی، تقویت اور فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی، انھوں نے عوامی تحریک کا آغاز کرکے ملک میں آمریت کے خلاف تاریخی جدوجہد کی، ملک کو ایک اسلامی جمہوری پارلیمانی دستور دیا اور ملک میں صنعتی، زرعی ثقافتی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرکے پاکستان کو اہم مقام دلایا اور ملک میں تعلیم، لیبر، صحت اور دیگر شعبوں میں اہم اقدامات کیے، ان کی خدمات کے پیش نظر پاکستان کو دنیا بھر میں اہم مقام ملا۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو اور ان کے خاندان کی طرف سے جمہوریت کی راہ میں دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پیپلز پارٹی شہید قائد کے افکار اور پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 228217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228217/شہید-ذوالفقار-علی-بھٹو-کے-پروگرام-کو-جاری-رکھیں-گے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org