0
Saturday 5 Jan 2013 14:41

شہادت ہمارا ورثہ ہے، ہمیں بم دھماکوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، علامہ اقتدار نقوی

شہادت ہمارا ورثہ ہے، ہمیں بم دھماکوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے، ہمیں بم دھماکوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔ مولا (ع) کے ماننے والوں کو ہر زمانے کے یزید نے للکارا ہے مگر اس کو اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہونا پڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈی آئی خان اور آئی ایس اُو ڈی آئی خان ڈویژن کے زیراہتمام شہدائے محرم الحرام کے چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے۔ وہ اس دنیا سے عزت کیساتھ گئے، اس دنیا میں بھی سرخرو ہونگے۔ ہم ہمیشہ قربانی دیتے آئے ہیں، کبھی بھی عزاداری پر سودا بازی نہیں کی اور نہ ہی کریں گے۔ 

علامہ اقتدار حسین نقوی نے فلسفہ شہادت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں کربلا سے سبق ملا ہے، حضرت قاسم (ع) نے فرمایا تھا کہ شہادت میرے لئے شہد سے بھی زیادہ مٹھی ہے۔ ہم بھی حضرت قاسم (ع) کے نقش قدم پر چلیں گے اور اپنی جانوں کی قربانیوں سے کبھی بھی دریغ نہیں کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان کے شیعہ بہت مظلوم ہیں، یہاں سات سو سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، پھر کونسا قرض باقی ہے ان مظلومین پر، یہاں کے بہت سے شیعہ جوان لاپتہ ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لاپتہ شیعہ جوانوں کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے۔ نو اور دس محرم الحرام کے دھماکوں میں ملوث جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو عدالتوں سے رہا نہ کیا جائے، بلکہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 228241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش