QR CodeQR Code

ملک میں جاری قتل عام سے واضح ہوگیا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا راج ہے، علامہ ساجد نقوی

5 Jan 2013 16:07

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ حجت تمام کرچکے اور قاتلوں کی نشاندہی بھی کی مگر اس کے باوجود حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیہ میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ملک میں مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں، گلیوں، دفاعی و تعلیمی اداروں یہاں تک کہ بے یارو مدد گار مسافروں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں، ریاست عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور جاری قتل عام سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پاکستان پر عملاً دہشتگردوں کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہا صدر و وزیراعظم سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے اہلکار تک اپنی حجت تمام کرچکے اور قاتلوں کی نشاندہی بھی کی، مگر اس کے باوجود حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں عوام کو عدل و انصاف کی بنیادی سہولت تک میسر نہ ہو، اس معاشرے کا انجام تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زائرین کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔
دریں اثنا علامہ ساجد نقوی نے صوبہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے بعض علاقوں میں خسرہ کی وباء سے بڑی تعداد میں کم سن بچوں کی ہلاکتوں پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس وباء پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 228286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/228286/ملک-میں-جاری-قتل-عام-سے-واضح-ہوگیا-کہ-پاکستان-دہشتگردوں-کا-راج-ہے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org